گرو تیغ بہادر کے 400 ویں یوم پیدائش پر تقریبات

   

نئی دہلی، 12 جنوری (یواین آئی) نویں سکھ گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرو پر دہلی کے تمام تاریخی گرودواروں میں اس سال اپریل سے سال بھر تقریبات منعقد کئے جائیں گے ۔دہلی سکھ گرودوارہ منیجنگ کمیٹی کے چیئرمین منجندر سنگھ سرسا نے اتوار کو یہاں بتایا کہ جمعرات شر ی تیغ بہادر صاحب جی کا 399 واں پرکاش پرو تاریخی شیش گنج گرودوارہ میں منعقد کیا جائے گا جہاں گرو صاحب نے کشمیری پنڈتوں کے زبردستی مذہب تبدیلی کے خلاف 11 نومبر 1675 کو قربانی دی تھی جسے اب یوم شہید کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ 400 ویں جنم اتسو کی اختتامی تقریب تاریخی گرودوارہ رکاب گنج صاحب میں منعقد کیا جائے گا جہاں گرو صاحب کے جسد خاکی کو سکھ مذہب کی روایات کے مطابق آگ کے سپرد کیا گیا تھا۔