ممبئی۔ امریکہ کے ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ (ڈی ایچ ایس)نے سوشیل میڈیا شناخت(صارف کا نام او رہینڈل)حاصل کرنے کا پہلا قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے اپنے تجویز کو مختلف زاویوں تک پہنچانے کی شروعات کی ہے‘ یہ ان لوگوں کے لئے ہوگا جو امریکہ شہریت یاگرین کارڈ کے لئے درخواست پیش کرنے والے ہیں۔
مذکورہ فیڈرل رجسٹرار کی ایک نوٹس 4ستمبر کے روز جاری کی گئی اور اگلے 60دنوں میں اس پر تبصرہ مانگا گیاہے۔ٹائمز آف انڈیانے اپنے ایڈیشن میں 2جون کے روز ای فارمس‘ ڈی 160اور ڈی260جس کا استعمال درخواست گذار جیسے ہندوستان سے ٹورسٹ‘ اسٹوڈنٹ اور امریکہ کام کے لئے جاتے ہیں وہاں پر اس کا استعمال کیاجاتا ہے‘ کمی لانے کے لئے اس فہرست میں جائزہ لیاگیاہے۔
اس کے لئے درخواست گذار کوان کا صارف نا م یاہینڈل جو سوشیل میڈیا پر پچھلے پانچ سالوں کے درمیان میں استعمال کیاگیا ہے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایمگریشن ڈاٹ کام پرمنیجنگ اٹارنی ارلنگ ٹن نژاد راجیو کھنہ نے کہاکہ ”امریکہ میں رہنے والے ہندوستانیو ں پر لاگوہونے کے پس منظر میں مذکورہ نئی متعارف تجویز ہے جو شہریت کی درخواست‘
درخواست برائے امریکی گرینڈ کارڈ حاصل کرنے کے لئے درخواست گذاروں کے سلجھاؤ کے لئے(جیسے ایچ ون بی ورکرس‘یا پھر ایل ون ویزا)۔یہ گرین کارڈ رکھنے والے لوگوں کے لئے بھی لاگو ہوگا جو دوبارہ پرمٹ چاہتے ہیں (جو دوسال کے لئے امریکہ دوررہنا چاہتے ہیں)“۔