حیدرآباد۔5۔اکٹوبر(سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ جلد ہی آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں بھارت راشٹر سمیتی کے بیانر تلے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاری کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بی آر ایس کے قیام کے سلسلہ میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس کے دوران کے سی آر نے ضلع گنٹور میں بی آر ایس کے جلسہ عام کے متعلق اشارے دیئے ہیں۔ مقام اور تاریخ کو جلد ہی قطعیت دی جائے گی۔اس جلسہ عام میں حاصل ہونے والے عوامی ردعمل کا جائزہ لینے کے بعد اے پی میں بی آر ایس کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔م