گوتم گمبھیر لا پتہ! بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کی تلاش کے لئے پوسٹرس

,

   

نئی دہلی: دہلی میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کے لاپتہ ہونے کے پوسٹرس چسپاں کئے گئے ہیں۔پوسٹروں میں لکھا ہوا کہ ”کیا آپ نے انہیں کہیں دیکھا ہے؟آخر بار انہیں اندور میں جلیبی کھاتے ہوئے دیکھا گیا؟ پوری دہلی انہیں ڈھونڈرہی ہے۔“واضح رہے کہ گوتم 15نومبر کو دہلی میں فضائی آلودگی سے متعل شہری ترقی کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلا س میں شریک نہیں ہوئے تھے جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔

پارلیمانی کمیٹی کے ارکان 29/ارکان پارلیمنٹ ہیں لیکن اجلاس میں صرف چار ہی ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ ایم ڈی سی کے تین کمشنر‘ ڈی ڈی اے کے وائس چیرمین اور وزارت ماحولیات میں جوائنٹ سکریٹری بھی اس اجلاس سے غیر حاضرر ہے۔متعدد سینئر عہدیداروں کے غیر حاضری کی وجہ سے اجلاس میں ملتوی کردینا پڑا۔ مشرقی دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹرگوتم گمبھیر اس اہم اجلاس سے غائب رہے جس کے بعد انہیں شدید عوامی برہمی اور تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر بھی عوام نے انہیں خوب ہاتھ پہ لیا۔ لوگوں نے کہا کہ پوری دہلی فضائی آلودگی سے لڑرہی ہے اور گوتم گمبھیر اس معاملہ کے اہم اجلاس سے غیر حاضر رہے اور وہ اندور میں جلیبی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔