گودھرا فسادات کے ایس ائی ٹی جج ایم کے داوی کا تبادلہ

,

   

گاندھی نگر۔ خصوصی ایس ائی ٹی جج ایم کے داوی سال2002کے نرودا گام فسادات کی جو جانچ کررہے تھے ان کا تبادلہ کردیاگیا ہے اور گجرات ہائیکورٹ کے احکامات پر انہیں پرنسپل ضلع جج برائے والساد مقرر کیاگیا ہے ۔

ان کی جگہ ایس کے بخشی پرنسپل ضلع جج بھاؤ نگر کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔

گجرات میں پیش گودھرا کے بعد پیش ائے فسادات کے دوران گیارہ مسلمانوں کے قتل کا میں سے ایک معاملہ نروڈا فسادات کا ہے اور اس میں بی جے پی کے سابق وزیر مایا کوڈانانی بھی ایک ملزم ہیں۔

گجرات ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز ٹرانسفر کا اعلامیہ جاری کیاتھا۔ نروڈا گام فسادات معاملے کی سنوائی قریب الختم ہے۔ استغاثہ کی بحث بھی ختم ہوگئی ہے۔

پچھلے ہفتہ ملزم بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی و منسٹر کوڈانانی کے وکیل نے بحث کی شروعات کی ہے۔

نروڈا گام قبل ان نو معاملات میں سے ایک ہے جس کی جانچ سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ایس ائی ٹی نے کی ہے۔

گودھرا ٹرین سانحہ کے بعد معلنہ ”گجرات بند“کے دوران فرقہ وارانہ فسادات کا سلسلہ شروع ہوگیاتھا۔

کوڈانانی جو مذکورہ کیس میں ان 82لوگوں میں سے ایک ہیں اس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی حکومت میں ویمن اینڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ منسٹر تھیں