گورنر جموں اور کشمیر نے شہدائے کربلا کو خرا ج پیش کیا

,

   

جموں۔ دس محرم(یوم عاشورہ) کے موقع پر جموں اور کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پیر کے روزحضرت امام حسینؓ او رشہدائے کربلا کو خراج پیش کیا۔

حضرت امام حسینؓ اور 72شہدائے کرابلا کوخراج عقید ت پیش کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ ”ان کی شہادت‘ انسانیت‘ اخلا ق وکردار کے اعلی اصولوں کی یاددلاتی ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ امام حسین اور ان کے ساتھیو ں نے حق کی سربلندی‘ سچائی اور انصاف کے لئے اپنی جان عزیز کی قربانی دیدی ہے۔

انہوں نے جموں او رکشمیر‘ لداخ میں امن اور ہم آہنگی کی بحالی کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسلامی کیلنڈر کی مناسبت سے ماہ محرم ایک مقدس مہینہ مانا جاتا ہے۔

اس ماہ میں کربلا کا واقعہ پیش آیاتھا جس میں نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؓ نے جام شہادت نوش فرمایاتھا اور یہ بھی کہاجاتا ہے کہ ساتویں صدی میں یہ واقعہ پیش آیا تھا