گورنر مغربی بنگال دھنکر کو سیاہ پرچم دیکھائے گئے

,

   

کلکتہ۔ضلع مرشد آباد کے دومکال میں جہاں پر ایک لڑکیوں کے کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے گورنر مغربی بنگال جگدیب دھنکر کو ترنمول کانگریس کے مبینہ کارکنوں نے سیاہ پرچم دیکھایا اور جیسے ہی ان کاقافلہ پہنچا ”واپس جاؤ“ کے نعرے بھی لگائے۔

واقعہ کے پیش نظر دھنکر نے پولیس پر ”احتجاجیوں کی بھرپور مدد“ کرنے کا مورد الزام ٹہرایا۔مذکورہ احتجاجی دومکال گرلز کالج کے قریب میں واقع ایک اسپتال کے پاس احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے‘ جہاں پر چہارشنبہ کے روز تقریب میں شرکت کے لئے گورنر پہنچے۔

جب ا س راستے سے گورنر کی گاڑیوں کا قافلہ گذر رہاتھا اس وقت 100ترنمول حامیوں نے سڑک کی دوجانب سے دھنکر کے قافلے کو سیاہ پرچم دیکھائے۔کچھ احتجاجیوں کے ہاتھوں میں ”واپس جاؤ“ تحریر کردہ پلے کارڈس بھی تھے۔تاہم دھنکر اپنی گاڑی کا شیشہ اتارکر انہیں ہاتھ ہلاکر جواب دیتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

تاہم بعدازاں گورنر نے چیف منسٹر ممتا بنرجی کو ٹیاگ کئے ایک ٹوئٹ میں پولیس کو ہٹانے اور احتجاج کی ”سازش“ کا مورد الزام ٹہرایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ کالج پروگرام کی تقریب سے پولیس”مکمل طور پر غیرحاضر“ تھے۔

مگر ایک اور ٹوئٹ جو چیف منسٹر کو ٹیاگ گیاتھا‘ اس میں دھنکر نے کہاکہ پروگرام میں ان کا ”والہانہ خیر مقدم“ کیاگیا۔دھنکر کی بات کا جواب دیتے ہوئے ایک ریاستی وزیر نے احتجاجیوں کے حمایتی ہونے کا لگائے گئے پولیس پر الزا م کو مسترد کردیا او رکہاکہ پولیس نے احتجاجیوں کو ان کے قریب جانے سے روکے رکھا تھا۔

ترنمول کانگریس کے لیڈر اور ریاستی وزیر صحت چندریما بھٹاچاریہ نے یہ بیان دیاتھا۔انہو ں نے کہاکہ ”پولیس وہاں پر گورنر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موجو دتھی۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی عادت ہے‘ اس عمل کے دوران اپنی کرسی کے احترام کو برقرار رکھنے میں وہ ناکام ہوگئے ہیں“۔

اہم دستوری عہدے پر جولائی میں فائز ہونے کے بعد دھنکر اور ریاست کی ترنمول کانگریس حکومت کے درمیان میں کشیدگی او رتصادم کی صورتحال اکثر پیش آرہی ہے۔