حیدرآباد 3مارچ (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کی ہفتہ طویل تقاریب کے تحت میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ میڑچل ملکاجگری ضلع میں آئی آر سی ایس کی جانب سے یہ کیمپ منعقد کیا گیا تھا۔ گورنر نے ضرورتمند افراد میں جن اوشدھی ادویات اور صحت و صفائی کے کٹس تقسیم کئے۔ گورنر نے بلارم تانڈہ میں غریب خاندانوں سے ملاقات کی ۔ر