گورو گوگوئی کی اہلیہ کے آئی ایس آئی سے تعلقات ہیں: بی جے پی

   

نئی دہلی: بی جے پینے لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی کی اہلیہ پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے روابط رکھنے کا الزام لگایا ہے ۔بی جے پی کے قومی ترجمان اجے آلوک نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس آئی ایس آئی سے ملی ہوئی ہے ۔ آلوک نے کہا کہ گوگوئی کی شادی 2013 میں الزبتھ کولبرن سے ہوئی تھی، جو پہلے آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ علی توقیر شیخ کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔