گوگل سے چیاٹنگ کرنے والے برطانوی شخص کی یوکرینی خاتون سے شادی

   

لندن: فیس بک گروپ میں یوکرینی پناہ گزین خاتون سے گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے چیاٹنگ کرنے والے 28 سالہ برطانوی شہری لیوک ڈکنسن نے 37 سالہ ویرا کلیمووا سے شادی کرلی۔ گوگل ٹرانسلیٹ نے دو مختلف زبانیں بولنے والوں کے درمیان ایسے پل کا کردار جس نے پیار کرنے والے جوڑے کو جیون بھر کا ساتھی بنادیا۔ محبت کی اس داستان آغاز تب ہوا جب روس نے یوکرین پر حملہ کردیا۔ دنیا بھر میں یوکرینی عوام کے جنگ زدہ علاقوں سے بحفاظت انخلا کیلئے رضاکار متحرک ہوگئے۔ایسے میں فیس بک پر ایک گروپ بنایا گیا جس میں دنیا بھر سے لوگ یوکرائنی پناہ گزین سے رابطہ کرسکتے تھے۔ اسی گروپ میں 37 سالہ یوکرینی خاتون اور 28 سالہ برطانوی شخص کے درمیان محبت کی اس کہانی نے جنم لیا۔