Friday , October 30 2020

گوگل میٹ کی مفت خدمات کا آج آخری دن

نیویارک ۔ گوگل نے رواں سال مئی میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ خدمات میٹ کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران باہمی رابطوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔یہ کانفرنسنگ خدمات پہلے صرف جی سیوٹ کے صارفین کے لیے مخصوص اور6 ڈالر ماہانہ پر ہی دستیاب تھی۔میٹ کے ذریعے بیک وقت 100 افراد ایک ویڈیو کال کا حصہ بن سکتے یییں جبکہ شیڈولنگ، اسکرین شیئرنگ اور رئیل ٹائم کیپشن جیسے فیچرز بھی اس میں دستیاب ہیں۔اس وقت گوگل میٹ کے اس مفت ورژن پر ویڈیو کال کا کوئی وقت مقرر نہیں لیکن 30 ستمبر کے بعد سے یہ سہولت ختم ہورہی ہے۔درحقیقت یکم اکتوبر سے گوگل میٹ کے مفت ورژن میں ویڈیو کالزکا دورانیہ 60 منٹ تک محدود ہوگا۔ یعنی اب صارفین کے پاس چند دن ہیں جس کے
دوران وہ لامحدود ویڈیوکالزکی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کے بعد وہ محدود وقت کا کال ہی کرسکیں گے۔تاہم گوگل کی جانب سے 60 منٹ کا یہ دورانیہ زوم کے 40 منٹ سے زیادہ ہی ہے۔ویسے اگر آپ محدود وقت تک کالز سے خوش نہیں تو چند دیگر فری خدمات بی دستیاب ہیں۔ایپل ڈیوائسز کے صارفین فیس ٹائم میں یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں جبکہ فیس بک میسنجر رومز میں بھی یہ خدمات لامحدود وقت تک کے لیے دستیاب ہے۔اگر گوگل میٹ میں ہی یہ سہولت چاہتے ہیں تو ماہانہ 8 ڈالرزکے عوض ایسا ممکن ہے۔ویسے ہوسکتا ہے کہ گوگل کی جانب سے 30 ستمبر کے بعد اس مفت خدمات کو مزید کچھ عرصے کے لیے فراہم کرنے کا اعلان کردیا جائے، کیونکہ اکثر آخری تاریخ میں توسیع ہی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT