گچی باؤلی میں حکومت کی بلڈوزر کارروائی کی مخالفت

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے متصل 400 ایکڑ اراضی کو کانچا گچی باولی میں واقع ہے ۔ ریاستی حکومت اس اراضی کی صفائی کروانے بلڈوزر کا استعمال کررہی ہے جس کی اپوزیشن پارٹیوں ، طلباء و دیگر افراد کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے لیکن حکومت اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ریاستی حکومت سرسبز و شاداب علاقہ کو ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ بلڈوزر کے چلنے سے 400 ایکڑ اراضی میں موجود مختلف جانور اور پرندے پریشان ہورہے ہیں ۔ کئی درختوں کو کاٹ دیا گیا جس کی وجہ سے درختوں پر موجود گھونسلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ بلڈوزر کارروائی سے پرندوں اور جانوروں کو دوسرے کسی محفوظ مقام کی تلاش کرنی پڑے گی ۔ پرندے پھر بھی کسی بھی درخت پر اپنا گھونسلا بناکر رہ جائیں گے لیکن جانوروں کے لیے کافی مشکلات آسکتی ہے اور یہ جانور شہری علاقہ میں آگئے تو شہریوں کو بھی مشکلات پیش آسکتی ہے ۔ ش