گھوڑے پر سوار دلت دولہے کو نیچے گرانے اور بارتیوں کے ساتھ’اونچی ذات‘ والوں کی پیٹائی کاواقعہ

,

   

بھیلواڑہ۔ راجستھان میں دلت سماج سے تعلق رکھنے والے ایک دولہا کو اونچی ذات والوں نے جبراً گھوڑے سے نیچے اترنے پر مجبور کیا۔

اس کے علاوہ خبر یہ بھی ہے کہ دلت دولہے کی بارات میں شامل باراتیوں کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی ہے۔

ضلع بھیلواڑ کے کاریرا میں 9ڈسمبرکے روز یہ واقعہ پیش آیاہے۔ اس ضمن میں پولیس میں ایک مقدمہ درج کرایاگیاہے

کاریرا پولیس اسٹیشن انچارج جگدیش پرساد نے اے این ائی کو بتایاکہ”ہمیں اس بات کا جانکاری ملی ہے کہ شیو پور گاؤں میں اونچی ذات والوں نے آج ایک دلت دولہے کو جبراً گھوڑی پر سے اتاردیاہے او رشادی میں شرکت کرنے والے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کی جارہی ہے“