گیان واپی مسجد کا سروے غیر قانونی : تحریک مسلم شبان

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : گیان واپی مسجد کا سروے غیر قانونی ہے نچلی عدالت کا حکم قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ 1991 ء میں عبادت گاہوں کے قانون نے 1947 ء سے موجود تمام مذہبی عبادت گاہوں کا تحفظ فراہم کیا ہے ۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے آج صدر دفتر شبان واقع اعظم پورہ پر مرکزی اراکین شبان کے اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ تحریک مسلم شبان عوامی رابطہ کا کام ریاستی سطح پر شروع کررہی ہے تاکہ ملت میں حالات کے مقابلے کیلئے شعور بیدار کیا جائے ۔ اجلاس کو مسرس ایم اے غفار ، عبدالحق قمر نائب صدور شبان ، جناب شکیل ایڈوکیٹ ، جناب سید عبدالرحمن ایڈوکیٹ ، حافظ خالد علی خاں ، مشتاق مجاہد ، محبوب علی و دیگر نے مخاطب کیا ۔ جناب مشتاق مجاہد نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا ۔ حافظ خالد علی خاں کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔۔