گیلانی کا کشمیری نوجوانوں سے استفسار لمبی او رسخت جدوجہد کے لئے ہوجائیں تیار

,

   

سری نگر۔علیحدگی پسند حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں سے استفسار کیاہے وہ دستور ہند کی جانب سے جموں کشمیر کو فراہم کرنے والے

خصوصی موقف کو ختم کرنے کی کوششوں کرنے والوں کے خلاف”لمبی او رسخت“ جدوجہد کے لئے تیارہوجائیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی ”مجلس شوری“ سے خطاب کرتے ہوئے گیلانی نے کہاکہ سال2008‘2010‘2016اور یہاں تک کے2014کے تباہ کن سیلاب میں کشمیریوں نے اپنی قابلیت اور خدمات پیش کئے ہیں۔

جیلانی کے مطابق وادی میں سکیورٹی بڑھادی گئی‘ امرناتھ یاترا کو بیچ راستے پر روک دیاگیا اور سفر پر جانے والے لوگوں کو خالی کرادیاگیا‘ سیاحوں اور طلبہ کو واپس آنے کے لئے کہاگیاتاکہ ”افرتفری اور الجھن کا ماحول“ پیدا کیاجاسکے۔

انہوں نے کشمیری سیاسی قائدین کو دستور ی قانون جسکے تحت کشمیر کو اسپیشل موقف فراہم کیاگیا ہے کے ساتھ ”چھیڑ چھاڑ“ کا ذمہ دار ٹہرایا۔

حریت لیڈر نے کہاکہ ان میں سے کچھ لوگ ”محض خود کے لئے اور اپنی اولادوں کے لئے آسائش حاصل کرنے کے لئے یہ کام کررہے ہیں“