پٹیل جو پاٹیدار تحفظات تحریک کی قیادت سے منظرعام پر ائے تھے حال ہی میں کانگریس پارٹی سے استعفیٰ پیش کیاہے۔
احمد آباد۔کانگریس کے سابق لیڈر ہاردیک پٹیل نے پیر کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کی قیاس آرائیوں سے انکار کیا اور ٹوئٹر کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کو معروف پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل پر شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔
اتوار کے روز پٹیل نے پی ٹی ائی کوبتایاکہ”میں کل بی جے پی میں شامل نہیں ہورہاہوں۔ اگر ایساکچھ ہوتا ہے تو آپ کو ضروربتاؤں گا“۔پٹیل جو پاٹیدار تحفظات تحریک کی قیادت سے منظرعام پر ائے تھے حال ہی میں کانگریس پارٹی سے استعفیٰ پیش کیاہے۔
شمالی ریاست میں بھگوت مان حکومت پر حملہ کرتے ہوئے پٹیل نے ٹوئٹ کیاکہ ”آج پنجاب کو ایک افسوسناک واقعہ کے ساتھ احساس ہوا ہے کہ کسی بھی حکومت کے لئے انتشار کے ہاتھوں میں جانا کتنا مہلک ہوتا ہے۔
چند دن قبل کبڈی کے ایک بین الاقوامی کھلاڑی کا وحشیانہ قتل اور مشہور نوجوان فنکارسدھو موسوالے آج سوال کھڑا کررہے ہیں“۔
انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”پنچاب کے چیف منسٹر اور جو لوگ دہلی سے عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت چلارہے ہیں انہیں یہ سونچنا چاہئے کہ وہ کانگریس کے جیسی ایک پارٹی بن کر پنجاب کی عوام کو تکلیف دیں گے یا پھر عوام کے لئے کچھ کریں گے۔
میرا تعزیت سدھو موسوالے کے ساتھ“۔موسوالے کو پنجاب کے مانسا ضلع میں گولی مار کر ہلاک کردیاگیا ہے پولیس کا دعوی ہے کہ یہ داخلی گینگ دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ پاٹیدار کوٹہ تحریک کے لیڈر نے حال ہی میں گجرات کانگریس ورکنگ صدر اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
پارٹی چھوڑنے سے قبل پٹیل(28)جس نے 2019میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی پارٹی سربراہ سونیاگاندھی کو ایک دل کو چھولینا والا مکتوب تحریرکرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پارٹی نے کچھ اہم مسائل پر”صرف رکاوٹ کھڑا کرنے کا کردار ادا کیاہے او رہر چیز کی مخالفت تک خود کو محدود رکھا“ ہے۔
انہوں نے حال ہی میں بی جے پی”فیصلہ کرنے والے“ قیادت کے حوالے سے ستائش بھی کی ہے۔