ہالینڈ میں چاقو حملہ،ایک ہلاک

   

ایمسٹرڈم: ہالینڈ میں پولیس نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز ساحلی شہر روٹرڈم میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے حملے کے ذمے دار مشتبہ شخص کو پکڑ لیا جو خود بھی شدید زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے گواہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گواہیاں پیش کریں۔جائے وقوع کے نزدیک کام کرنے والے کھیلوں کے ایک تربیت کار نے بتایا کہ وہ حملہ آور پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا۔ تربیت کار نے مزید بتایا کہ “میں نے ایک شخص کو دیکھا جس کے ہاتھوں میں دو لمبے چاقو تھے، وہ ایک نوجوان پر وار کر رہا تھا۔ میں انھیں ایک دوسرے سے دور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔