ہجومی تشدد کے خلاف قانون مغربی بنگال اسمبلی میں منظور، خاطیوں کو عمر قید اور متاثرین کو معاوضہ

,

   

کلکتہ: ملک میں ہورہے ہجومی تشدد کے اس واقعات کو اپنی ریاست مغربی بنگال میں روکنے کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے قانون ساز اسمبلی میں ”انسداد ہجومی تشدد“ بل پیش کیا جسے سارے وزراء کی اتفاق رائے سے پاس کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک بھر میں ماب لنچنگ کے واقعات کو روکنے کے لئے اس کے خلاف قانون سازی کی سخت ضرورت تھی اور یہ قدم مرکزی حکومت کو اٹھانا چاہئے۔

سپریم کورٹ نے بھی اس کے خلاف قانون بنانے کی خواہش کی تھی۔ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی حکومت نے ہجومی تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے اس کے خلاف سخت قانون بنایا ہے۔ اس قانون کے تحت ہجومی تشدد کے خاطیوں کو عمر قید کی سزا‘متاثرہ افراد کو تین معاوضہ دلایا جائیگا۔اور متاثرین کو سرکاری اسپتال مفت علاج فراہم کیا جائے گا اور عینی شاہدین کی شناخت پوشیدہ رکھی جائے گی۔