ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ایفلو طالبہ کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں ایفلو طالبہ کی مشتبہ موت کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 22 سالہ انجلی جو ہریانہ سے تعلق رکھتی تھی، کل رات دیر گئے ہاسٹل کی عمارت سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگئی۔ انجلی ایفلو میں سال دوم کی طالبہ تھی جو ہریانہ کے ساکن انیل کمار کی بیٹی تھی۔ انجلی یہاں شہر میں سیتاپھل منڈی علاقہ میں واقع ایک لیڈیز ہاسٹل میں رہتی تھی۔ کل رات اس نے آخری مرتبہ اس کی والدہ سے فون پر بات کی اور ہاسٹل کی چھت پر چلی گئی۔ اس لڑکی کی مشتبہ موت پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ کل رات انجلی نے فون پر اس کی والدہ نیلما سے بات کی اور ہاسٹل کی چھت پر چلی گئی۔ بات چیت کے دوران بحث و تکرار کے بعد فون کٹ کردیا اور چھت پر چلی گئی۔ اس کی والدہ نے بیٹی کے فون پر رابطہ قائم کیا لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا جس کے بعد نیلما نے اپنی بیٹی انجلی کی سہیلی کو فون کیا اور بیٹی سے بات کروانے کی خواہش کی۔ انجلی کی سہیلی فون لیکر چھت پر گئی جہاں انجلی دیوار کے سہارے بیٹی تھی۔ سہیلی نے والدہ سے بات کرنے کیلئے اسرار کیا لیکن انجلی انکار کررہی تھی جو اس دوران بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر برسرموقع ہلاک ہوگئی۔ انجلی کے والدین ہریانہ کے علاقہ جھانجر سے تعلق رکھتے ہیں اس کا بھائی دہلی میں زیرتعلیم ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع