ہریانہ میں چلتے کار کے اندر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی۔ دو گرفتار

,

   

چندی گڑھ۔ ہریانی کے پانی پت شہر میں چلتے کار میں دو نوجوانوں نے ایک 15سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کی ہے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میں سے ایک لڑکی کی پہچان والا ہے۔

مذکورہ گیارہوں جماعت میں زیر تعلیم لڑکی ایک پارک کے قریب نیم بہوشی کے عالم میں دستیاب ہوئی جس کو جمعہ کی رات میں ایک خانگی اسپتال میں داخل کیاگیا۔

سپریڈنٹ آف پولیس سمت کمار نے میڈیاکو بتایا کہ ملزمین کو گرفتارکرلیاگیا ہے اور جس کار میں یہ گھناؤنا کام انجام دیاگیاتھا اس کو بھی ضبط کرلیاگیاہے۔

متاثرہ کے بیان پر ائی پی سی اور پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت دونوں پر ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

جمعہ کے روز ٹیوشن کلاس کے لئے روانہ ہونے کے بعد متاثر گھر واپس نہیں لوٹی تھی۔

رات دیر گئے گھر والوں کو جانکاری ملی کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں لڑکی نیم بہوشی کے عالم پر پڑی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم لڑکی سے واقف تھا اور اس نے لڑکی کو سالگرہ تقریب کاجشن منانے کے لئے مقام جرم پر بلایاتھا۔

چا ر نوجوانوں نے کار میں شراب نوشی کی‘ لڑکی کو بھی زبردستی شراب پلائی جس کے بعد وہ غنودگی کا شکار ہوگئی تھی۔بعدازاں لڑکی کو دو نوجوان لے گئے او رچلتی کار میں اس کی عصمت ریزی کی۔

جرم انجام دینے کے بعد ملزمین نے لڑکی کو ایک پارک کے قریب چھوڑ دیاجہاں پر لڑکی کی اسکوٹر کھڑی ہوئی تھی