ہری دوار کے دھرم سنسد کے ضمن میں درج ایف ائی آر میں مزید دونام شامل
ہری دوار۔ گرہاول ڈپٹی انسپکٹر جنرل کرن سنگھ ناگنیال نے اتوار کے روز کہاکہ ہری دوار اشتعال انگیز تقریروں کے معاملے کی جانچ کے لئے ایک پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس ائی ٹی) کی تشکیل عمل میں ائی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ مذکورہ ٹیم کی قیادت ایک ایس پی سطح کے عہدیدار کریں گے۔
ہری دوار میں پیش ائے اشتعال انگیزتقاریر جو مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف دی گئی ہیں کے ضمن میں ہفتہ کے روز دو مزید نام یاتی نرسنگ آنند‘ سندھو ساگر ایف ائی آر میں درج کئے گئے ہیں۔ ائی پی سی کی دفعہ 295اور 153اے کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے
ہری دوار سرکل افیسر شیکھر سویال نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ مذکورہ نام غازی آباد پجاری یاتی نرسنگ آنند جو اس تقریب کا انعقاد کرنے والا ہے اور پجاری سندھو ساگر کو ایف ائی آر میں شامل کیاگیاہے۔
ہری دوار میں 16سے 19ڈسمبر کے روز سہ روزہ دھرم سنسد میں نہایت اشتعال انگیز تقریریں کی گئی جس میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پرشرکاء نے تشدد کے لئے اکسایاہے۔
تاہم مذکورہ عہدیداروں نے ایف ائی آر میں درج نئے دفعات کے متعلق وضاحت کرنے سے انکار کیا اور کہاکہ یہ تحقیقات کاحصہ ہے اورٹیلی فون پر اس کوبتایانہیں جاسکتا ہے۔
دو ناموں کے ایف ائی آر میں اندراج کے بعد اس کیس میں اب تک پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے جس میں دیگر جتیندر سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی‘ سادھو انا پورنا‘ دھرم داس‘ یاتی نرسنگ آنند اور سندھو ساگر کے نام شامل ہیں۔
یاتی نرسنگ آنند داسانا مندر کا متنازعہ پجاری ہے جو اب تک تحقیقات کے دائرے سے باہر تھا۔