اندور: مدھیہ پردیش میں بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیا نے سرکاری عہدیداروں کو مبینہ طورپر دھمکی دی ہے کہ اگر سنگھ پریوار لوگ یہاں نہ ہوتے تو اندور کو آگ لگادئے ہوتے۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گشت کررہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورگیا عہدیداروں سے پر بھڑک رہے ہیں او ران سے کہہ رہے ہیں کہ ”ہمارے سنگھ (آر ایس ایس) کے لیڈرس یہاں موجود ہیں ورنہ ہم آج اندور کو آگ لگادیتے۔“

ذرائع کے مطابق آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور دیگر سینئر قائدین اندور میں ایک پروگرام کے سلسلہ میں آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اعلی عہدیداروں کو بات چیت کے لئے طلب کیا تھا لیکن اعلی عہدیدار نہیں آئے جس پر وجے ورگیا بھڑک اٹھے۔ وہ سرکاری عہدیداروں پر اپنا غصہ نکالتے دکھائی اور یہ دھمکی بھی دی۔