ہماچل میں پانچ سڑک حادثات 7 لوگوں کی موت

   

شملہ: ہماچل پردیش میں پانچ الگ الگ سڑک حادثات میں سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ضلع چمبہ میں پیش آنے والے دو حادثات میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ رام پور، بلاس پور کے گھمروین اور کلّو میں سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثوں کی وجوہات کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔چمبہ میں ہفتہ کی دیر رات ایک گاڑی میڈیکل کالج سرول کی نئی عمارت کے مین گیٹ کے قریب سڑک سے 200 فٹ نیچے کھائی میں گر گئی۔ جس میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔حادثے کے بعد وہاں سے گزرنے والے کسی شخص نے کار کو کھائی میں گرتے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔