پیرس : فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ ہم تائیوان کی سابقہ اور” واحد چین” پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔میکرون نے دورہ ہالینڈ کے دوران وزیر اعظم مارک رْٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب میںمیکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور یورپ تائیوان کی اصل حالت اور “واحد چین” پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ایک صحافی نے ماکرون کو سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انہیں چین کا خوشامدی قرار دینے کی، یاد دہانی کروائی جس پرماکرون نے کہا ہے کہ”ٹرمپ کے الفاظ کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے”۔ایک اور صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا فرانس تاحال امریکہ کا اتحادی ہے؟ ماکرون نے کہا ہے کہ “اتحادی ہونے کا مطلب منحصر ہونا نہیں ہے”۔میکرون نے کہا ہے کہ فرانس، یوکرین، ذیلی صحارائی افریقہ اور تائیوان کے معاملات میں کسی سے احکامات نہیں لے گا۔