ہندوستانی تارکین وطن کے اسلام فوبیک ٹوئٹ کے وائرل ہونے کے بعدیواے ای کی شہزادی کا ردعمل

,

   

مذکورہ تارکین وطن کے خلاف سخت کار وائی کی دوبئی پولیس سے کئی نٹیزنس نے مانگ کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند ایف کیو نے ایک ہندوستانی تارکین وطن کے اسلام فوبیک ٹوئٹ کے مشرقی وسطیٰ کے ملک میں وائرل ہونے کے بعد اپنا ردعمل دیاہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”مذکورہ یواے ای محفوظ‘ رودار‘ مسلم ملک ہے‘ اس کی دہلیز پر قتل کو دعوت دینے والے والوں کا اس میں یا دوسرے مسلم ممالک میں خیر مقدم نہیں کیاجاتا“۔

اس تمام کی شروعات تارکین وطن کیرن کور کونڈا کے بعض اسلام فوبیک ٹوئٹس تحریر کرنے کے بعد شروع ہوئی۔ ان ٹوئٹس میں سے ایک میں اس نے مبینہ لکھا کہ”ہندوستان میں اسلام کی صفائی کریں ہیش ٹیگ سپریم کورٹ‘ نوپور شرما ہندو بھائیو کسی کا انتظار نہ کریں۔ چلو اپنی لڑائی ہم خود لڑیں گے۔

سڑکوں پر اتریں او راحتجاج کریں“۔بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے اس نے لکھا کہ ”ساری بی جے پی میڈیاشو کررہی ہے۔ درحقیقت وہ بھی مسلمانوں کی اؤ بھگت کررہے ہیں“۔

سوشیل میڈیا پر ٹوئٹس وائرل ہونے کے فوری بعد کئی لوگوں نے اس کے خلاف سخت کارو ائی کی دوبئی پولیس سے مانگ کی ہے۔

جب ان لائن میڈیا نے ”اسلام فوبیک ٹوئٹس“ کو بطور ’رائے‘پراجکٹ کرنیکی کوشش کی‘ یو اے ای شہزادی ہند ایف کیو نے ردعمل میں ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ یو اے ای کی شہزادی ہند ایف کیو نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف اپنی رائے رکھی ہے۔

وباء کے دوران بھی انہو ں نے فعال طریقے سے ان لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جو وائیرل کے پھیلاؤ اور نفرت کوہوا دینے کا الزام مسلمانوں پرلگارہے تھے۔