تمام ممالک کو راست پروازوں سے روانگی کی اجازت ہے سوائے نو ممالک کے جس میں ہندوستان‘ پاکستان‘ انڈونیشیاء‘ مصر‘ ترکی‘ ارجنٹینا‘ برازیل‘ ساوتھ افریقہ اور لبنان شامل ہیں جسکو مملکت میں آمد سے قبل کسی تیسرے ملک میں 14دن کا قرنطین وقت گذارنا ہوگا۔
ریاض۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اتوار کے روزیہ خبر دی ہے کہ مملکت سعودی عربیہ نو ممالک سے آنے والے لوگوں پر راست داخلہ بند کردیاہے تاوقتیکہ وہ تیسرے ملک میں کم سے کم دوہفتوں کا قرنطین وقت نہیں گذارلیتے ہیں۔ تمام ممالک کو راست پروازوں سے روانگی کی اجازت ہے سوائے نو ممالک کے جس میں ہندوستان‘ پاکستان‘ انڈونیشیاء‘ مصر‘ ترکی‘ ارجنٹینا‘ برازیل‘ ساوتھ افریقہ اور لبنان شامل ہیں جسکو مملکت میں آمد سے قبل کسی تیسرے ملک میں 14دن کا قرنطین وقت گذارنا ہوگا۔
مذکورہ مملکت سعودی عربیہ نے اتوار کے روز یکم محرم1443(10اگست2021) سے دنیا بھر کے عازمین کے لئے عمرہ خدمات بحال کرنے کا اعلان کیاہے۔ مملکت میں سعودی شہریوں او ر رہائشیوں کے لئے 25جولائی سے دوبارہ عمرہ شروع کیاگیاہے۔
ذی الحجہ کے پہلے ہفتہ میں 17جولائی سے شروع ہونے والے حج کی تیاریوں کے لئے عمرہ پر روک لگادیاگیاتھا۔خادمین الحرمین شریفین کے امور کی نائب سربراہ سعاد بن محمد الموحمیدی نے کہاکہ ”مسجد الحرام عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والے عازمین کے استقبال کے لئے تیار ہے“۔
یکم (10اگست2021) سے شروع ہونے والے عمرہ کے لئے داخلوں پر ویزا کی اجرائی کی ذمہ داری عمرہ ایجنسیوں کو دی گئی ہے جس کی شروعات25جولائی سے عمل میں ائی ہے۔
قومی کمیٹی برائے حج او ر عمرہ کے ایک رکن حانی علی المیری کے حوالے سے سعودی گزٹ نے خبر دی ہے کہ عالمی بکنگ کے لئے دستیاب 30سے زائد ویب سائیڈس او رالکٹرانک پلیٹ فارمس کے لئے درخواست گذار اپنا عمرہ پیاکیج اور بک کرسکتے ہیں اور تمام ادائیگیاں ا نجام دے سکتے ہیں۔
جس نے بھی کویڈ19کے خلاف ٹیکہ کی دونوں خوارکیں حاصل کی ہیں صرف وہی عمرہ ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ مذکورہ کمیٹی ممبر نے ایک بیان میں کہاہے کہ عمرہ کے خواہش مندوں کی صحت بہتر ہونا چاہئے اور بیرونی ممالک سے آنے والے عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے مقرر کردہ پروٹوکال پر عمل کرنا ہوگا۔
کویڈ19کے خلاف ٹیکہ لگانا لازمی ضرورتوں میں سے ہے جو فائزر‘ موڈرینا‘ اسٹرا زینکا یا جے اینڈ جے کے مکمل خوراک پر مشتمل ہے۔
صرف18سال سے زائد عمر کے درخواست گذاروں کو ہی منظوری دی جائے گی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے بموجب سعودی عربیہ نے مقامات مقدسہہ کو دوبارہ عمرہ ادا کرنے کے لئے اتوار کے روزکھولنے کااعلان کیا ہے جو حج سیزن کے اختتام کے بعد کا عمل میں آیاہے۔
عمر سال بھر میں کسی بھی وقت مسلمان ادا کرسکتے ہیں۔
فبروری 2020میں کویڈ 19وباء کی وجہہ سے اس پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔سعودی عربیہ کے وزرات حج اور عمرہ کی جانب سے منظور شدہ عمرہ ایجنسیوں کے ذریعہ آمد درکار ہے۔عمر سال بھر میں کسی بھی وقت مسلمان ادا کرسکتے ہیں۔
فبروری 2020میں کویڈ 19وباء کی وجہہ سے اس پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔اس سال عالمی وباء کویڈ 19کی جانب سے مقامی سطح پرفریضہ حج کی ادائیگی عمل میں ائی جس میں 60,000عازمین نے مقدس فریضہ حج ادا کیاہے