نئی دہلی : وزیراسپورٹس کرن رجیجو نے گرمائی اولمپکس کی مستقبل میں میزبانی کی امید کا اظہار کیا ہے اور کہا ہیکہ ہندوستان اولمپکس کی میزبانی کرنا چاہے گا۔ کانفرنس آف انڈیا انڈسٹری کے چھٹے سی آئی آئی کے آن لائن کانفرنس کے دوران کرن نے برطانیہ کی تین مرتبہ اولمپکس کی میزبانی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جو کہ اس وقت کھیلوں کا مرکز بن چکا ہے وہ مستقبل میں اولمپکس کی میزبانی کی صلاحیت بھی رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولمپک اسپورٹس کا ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جسے لندن نے تین مرتبہ اور ٹوکیو نے رواں برس سے قبل 1964 میں میزبانی کی ہے اور اب ہندوستان میں بھی یہ صلاحیت موجود ہے لہٰذا ہمیں اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔