ہندوستان میں آملہ کی مجموعی پیداوار 1361000 میٹرک ٹن

   

ریاستوں میں مدھیہ پردیش سرفہرست، غذائی اجزا کے طور پر استعمال
حیدرآباد، 26 نومبر (سیاست نیوز) یوں تو ہندوستان میں بہتر صحت کی برقراری کے لیے مختلف اشیا کا بطور غذا استعمال کیا جاتا ہے ، جن میں آملہ، جسے انڈین گوز بیری بھی کہا جاتا ہے ، شامل ہے۔ ہندوستان میں صحت کے لیے اسے قدرتی سپر فوڈ کے طور پر شمار کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے اس کے استعمال کی تجویز دی جا رہی ہے۔ 2024 کے دوران ہندوستان میں انڈین گوز بیری کی پیداوار مجموعی طور پر 1361000 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔ پیداوار کے اعتبار سے مدھیہ پردیش اور اتر پردیش سرفہرست تھیں۔ مدھیہ پردیش میں 2024 کے دوران آملہ کی پیداوار 4971000 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی، جبکہ اتر پردیش میں اس کی پیداوار 2461000 میٹرک ٹن رہی۔ پیداوار کے معاملے میں تمل ناڈو تیسرے مقام پر ہے ، جہاں انڈین گوز بیری کی پیداوار 1941000 میٹرک ٹن درج کی گئی۔ گجرات میں 67000 میٹرک ٹن، جبکہ چھتیس گڑھ میں 40000 میٹرک ٹن آملہ کی پیداوار ہوئی ہے۔ راجستھان میں 28000 میٹرک ٹن، جبکہ آسام میں 21000 میٹرک ٹن کی پیداوار 2024 کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اتر پردیش میں کاشتکار آملہ کی پیداوار پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ آملہ ایک چھوٹا پھل ہے ، جسے وٹامن سی، فائبر اور معدنیات سے بھرپور بتایا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جسم کے مختلف نظاموں کے لیے آملہ فائدہ بخش ہے۔ ڈاکٹرز نے اس کے استعمال کے مختلف طریقے تجویز کیے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کے نزدیک بھی انڈین گوز بیری کی اہمیت برقرار ہے۔1