ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور سیکولر کردار کو خطرہ، دفعہ 370 کی منسوخی اور سی اے اے کا تذکرہ

,

   

حیدرآباد: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پہلے دورہ ہندوستان سے قبل چار با اثر امریکی سینٹرس جنہوں نے خود کو ہندوستان کا دوست قرار دیاہے کشمیر میں انسانی حقوق اور ملک میں مذہبی آزاد ی کے بارے میں جائزہ اجلاس طلب کیا ہے۔ ان سینٹرس نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ نے کشمیر پر طویل ترین انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن مسلط کردیا ہے جس کے باعث 70 لاکھ لوگوں کوطبی نگہداشت‘ کاروبار اور تعلیم تک رسائی نہیں ہوپارہی ہے۔

حکومت ہند 5 اگست 2019 ء کو کشمیر سے دفعہ 370 منسوخ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ موبائیل فون، انٹر نیٹ سہولت بھی مسددو کردی ہے۔ ہندوستان نے انٹرنیشنل سطح پر واضح کردیا کہ دفعہ 370 کا معاملہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی حکومت تکلیف دہ اقدامات کررہی ہے۔ان اقدامات میں شہریت ترمیمی قانون بھی ہے۔ ان سینیٹرس نے مائیک مومپیو سے ہندوستان کے کئی امور کے بارے میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جائزہ کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ جاریہ ماہ کے 24اور25 تاریخ کو ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔