ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسیس 50 ہزار کے قریب

,

   

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے کیسیس 50 ہزار کے قریب تک پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 126 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2,958 نئے کیسیس وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ تاحال 1,694 لوگ مرے ہیں جبکہ 14,183 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں۔ صرف بہت ہی ضروری کام کے تحت ہی گھر سے نکلیں۔ ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ اپنے منہ اور ناک کو ڈھانک کر رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوتے رہیں۔