ہندوستان میں 2.3لاکھ کویڈ 19کے نئے معاملات کا اضافہ‘ 310اموات

,

   

نئی دہلی۔وزرات صحت او رفیملی ویلفیر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کویڈ 19وباء کے معاملے میں معمولی کمی کے ساتھ پچھلے 2گھنٹوں میں درج معاملات کی تعداد2,38,018ہے۔

پیر کے روز پیش ائے جملہ معاملات میں یہ 20071تک کم ہیں۔نئے معاملات میں اضافہ کے ساتھ ملک کے فعال معاملات کی تعداد17,36,628ہے جو جملہ معاملات کا4.62فیصد ہے۔

یومیہ مثبت شرح تناسب14.43فیصد ہے وہیں ہفتہ واری شرح تناسب14.92فیصد ہے۔ اب تک بازیافت کویڈ 19کی وبائی قسم اومیکران کے جملہ معاملات8891ہیں۔

مذکورہ وزرات نے ایک روز قبل اومیکران کے معاملات میں 8.31فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے وقت میں 1,57,421صحت یابیوں کے ساتھ صحت یا ب ہونے والوں کی جملہ تعداد3,35,94,882ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں صحت یابی کی شرح94.09فیصد ہے۔ تاہم پچھلے 24گھنٹوں میں 310لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد4,86,761ہوگئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں وائرس کی موجودگی کے لئے 16,49,143نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ جب سے وباء شروع ہوئی ہے اب تک 70.54کروڑ نمونوں کی جانچ اس ملک میں کی گئی ہے۔

درایں اثناء کویڈ ٹیکہ مہم کے تحت 158.04کروڑ ٹیکہ کی خوارکیں لگائی گئی ہیں۔ واضح رہے اتوار کے روز ٹیکہ مہم کی شروعات کو ایک سال پورا ہوا ہے۔