نئی دہلی۔پچھلے 24گھنٹو ں میں ہندوستان کے اندر2,51,209کویڈ19کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں‘ جمعہ کے روزمرکزی وزرات صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔ اسی کے ساتھ یومیہ مثبت شرح میں 15.88فیصد تک کی گرواٹ ائی ہے۔
وزرات کے مطابق مذکورہ ملک میں فعال معاملات 21,05,611تک پہنچے گئے ہیں جو اب تک کے کویڈ 19کے معاملات کا 5.18فیصد ہے۔ کویڈ کی وجہہ سے ہونے والی627اموات کے بعد اس وائر س سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد3,47,443ہوگئی ہے۔
مذکورہ ہفتہ واری شرح میں آج ایک کمی ہے‘ جو 17.47فیصد درج کیاگیاہے۔ قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک ملک بھر میں 164.44کروڑ ٹیکہ کی خوارکیں پہنچائی گئی ہے۔
مذکورہ وزرات نے اپنے صحافتی بیان میں جانکاری دی ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں میں 15,82,307کویڈ 19کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ وزرات نے کہا ہے کہ 72.37کروڑ نمونوں کی اب تک جانچ کی گئی ہے۔
درایں اثناء قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک 1,64,44,73216ٹیکوں کی خوارکیں لگائی گئی ہیں۔