یومیہ صحت یابی کے معاملات میں میں بدستور یومیہ تازہ معاملات میں 46دن سے مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے‘ پچھلے 24گھنٹوں میں 58,578لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔
نئی دہلی۔ پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ19کے 46,148تازہ معاملات اور979اموات درج کئے گئے ہیں‘ وزرات صحت نے پیر کے روز یہ جانکاری دی ہے۔
یومیہ صحت یابی کے معاملات میں میں بدستور یومیہ تازہ معاملات میں 46دن سے مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے‘ پچھلے 24گھنٹوں میں 58,578لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔
قومی سطح پرصحت یابی کے معاملات کی شرح96.80فیصد ہے‘ ملک میں کویڈ19کے مثبت جملہ معاملات 3.02,79,331ہے جس میں 2,93,09,607صحت یابیاں اور3,96,730اموات شامل ہیں۔
ائی سی ایم آر کے بموجب 27جون تک جملہ 40,63,71,279نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں 15,07,515نمونے جو اتوار کے روز جانچ کئے گئے وہ بھی شامل ہیں۔
ملک کی ٹیکہ مہم کے تحت 32.36کروڑ ٹیکہ اب تک لگائے گئے ہیں۔ ہندوستان میں کویڈ 19کے ٹیکے لگانے میں ایک اور سنگ میل کو پارکرتے ہوئے امریکہ میں کویڈ کے جتنی خوارکیں اب تک دی گئی ہیں اس تعداد کو بھی عبور کرچکا ہے