نئی دہلی/نیس (فرانس) 10 جون (یو این آئی) ہندوستان نے عالمی برادری سے عالمی سمندری معاہدہ کرنے اور سمندر میں پلاسٹک کچرے کے بہاؤ پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ ملک نے سمندری تحقیق، پلاسٹک کچرے کی صفائی اور مچھلی پکڑنے کے صحت مند طریقے اپنانے کی سمت کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ ہندوستان نے نیس میں تیسری اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس میں سمندری صحت پر فوری عالمی کارروائی پر زور دیا، جس میں ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عالمی سمندری معاہدے کی حمایت کی اور گہرے سمندر کی تلاش، سمندری پلاسٹک کی صفائی، اور پائیدار ماہی گیری میں اہم پیش رفت کو اجاگر کیا۔