ہندوستان کا نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے مقابلہ

   

دبئی ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے ورلڈ کپ وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق وارم اپ میچز 24 سے 28 مئی تک چار مقامات برسٹل، کارڈف، ایجیز باؤل اور اوول پر ہوں گے۔24 مئی کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ،25 مئی کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے علاوہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ،26 مئی کو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز،27 مئی کو آسٹریلیا اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ اور افغانستان جبکہ 28 مئی کو ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ جبکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش مقابل آئیں گے۔