ہندوستان کیلئے جاپان کی تیز رفتار ریل ٹیکنالوجی

   


سورت: جاپان کے سفیر ساتوشی سوزوکی نے منگل کو یہاں ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تیز رفتار ریلوے لائن ہندوستان جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گی ۔ مسٹر سوزوکی نے سورت ہائی اسپیڈ اسٹیشن کی تعمیراتی سائٹ، سیگمنٹ اور گرڈر کی تعمیر کی جگہ کا دورہ کیا، جو اس پروجیکٹ کے تحت سب سے پہلے تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ستیش اگنی ہوتری اور دونوں ممالک کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ مسٹر سوزوکی نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہائی اسپیڈ ریلوے ہندوستان جاپان تعلقات کا ایک اہم فلیگ شپ پروگرام ہے اور جاپان اس سلسلے میں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی ہندوستان کو دے گا۔
تاکہ ہندوستان اپنے دم اور بھی ہائی اسپیڈ ریلوے بنا سکے ۔ ہائی اسپیڈ ریلوے پراجیکٹ ہندوستان اور جاپان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جاپان کے نئے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے حال ہی میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اس منصوبے کا جائزہ لے کر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ اسی تسلسل میں وہ آج اس کی تعمیر کو دیکھنے آئے ہیں۔