ہندوستان کی آٹو موبائیل مارکٹ پر پٹرول گاڑی کا غلبہ

   

پٹرول اور ایتھنال عوام کی ترجیح ، الیکٹرک گاڑیاں عوام کی ترجیح میں شامل نہیں
حیدرآباد ۔8 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ہندوستان میں پٹرولیم کے متبادل کے طور پر سی این جی اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے باوجود روایتی طور پر پٹرول اور ایتھنال کے استعمال کو ترجیح حاصل ہے۔ ہندوستان کی آٹو موبائیل مارکٹ میں گاڑیوں میں استعمال کی جانے والے توانائی پر سروے کیا گیا جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ غیر روایتی توانائی کے ذرائع کے مقابلہ عوام کی ترجیح پٹرول اور ایتھنال سے چلنے والی گاڑیاں ہیں۔ ہندوستان میں 43.63 فیصد گاڑیاں پٹرول ایتھنال سے چلائی جارہی ہے جبکہ سی این جی گاڑیوں کی تعداد 24.33 فیصد ہے۔ ڈیزل 16.02 اور ہیبرڈ گاڑیوں کا فیصد 8.27 درج کیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کے لئے مرکز اور ریاستوں کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ، باوجود اس کے ملک گیر سطح پر آٹو موبائیل مارکٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی حصہ داری صرف 7.75 فیصد درج کی گئی۔ سروے کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کے سلسلہ میں عوام کو کئی ایک دشواریوں کا سامنا ہے۔ چارجنگ کی سہولتوں کی کمی اور طویل مسافت طئے کرنے میں الیکٹرک گاڑیاں کارگر ثابت نہیں ہوتی ، لہذا عوام کی اولین ترجیح پٹرول اور ایتھنال کا ایندھن بن چکی ہے۔ سروے کے مطابق غیر روایتی اور متبادل ایندھن کی دستیابی کے باوجود سفر میں آسانی اور کسی بھی خرابی سے بچنے کیلئے عوام پٹرول اور ایتھنال کی گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں سرکاری سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا اور سرکاری ملازمین کو رعایتی شرح پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جارہی ہے۔1/k/a/b