ہندو خواتین نے عید گاہ کیلئے زمین وقف کردی

   

نئی دہلی ۔ اتراکھنڈ میں ہندو بہنوں نے والد کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی زمین عیدگاہ کے لیے وقف کردی۔ مقامی میڈیا کے مطابق 62سالہ انیتا اور اس کی بہن 57 سالہ سروج کے والد برجنندن پرساد رستورگی 20 سال قبل جنوری 2003 ء میں انتقال کرگئے تھے۔ برجنندن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی زرعی زمین عید گاہ کے لیے وقف کریں ،تاہم وہ اپنی خواہش پوری کرنے سے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی بیٹیوں کو رشتے داروں کے ذریعہ والد کی خواہش کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے بھائی کو والد کی خواہش پوری کرنے پر راضی کیا،جس کے بعد ساڑھے 3کروڑ سے زائد مالیت کی زمین عید گاہ کے لیے عطیہ کردی گئی۔دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی مہم زور شور سے جاری ہے۔ ملک بھر میں ہندو انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے اور ہر روز انتہا پسندی کا ایک نیا واقعہ سننے یا دیکھنے کو مل رہا ہے۔