ہندو لڑکی حجاب میں عاشق کے ساتھ پکڑی گئی

   

چارمینار کے قریب ہلکی کشیدگی ، پولیس نے جوڑے کو تحویل میں لیا
حیدرآباد : /17 ستمبر (سیاست نیوز) چارمینار کے دامن میں کچھ دیر کیلئے اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب غیر مسلم خاتون برقعہ پہن کر عاشق کے ساتھ گنیش جلوس میں حصہ لے رہی تھی ۔ مسلم نوجوانوں نے اس پر اعتراض کیا اور پولیس سے شکایت کی ۔ پولیس فوری حرکت میں آگئی اور جوڑے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور وہاں سے ہٹاکر حالات کو بگڑنے نہیں دیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس ہندو جوڑے کا ورنگل سے تعلق ہے اور حیدرآباد کا گنیش جلوس دیکھنے وہ حیدرآباد پہنچے ۔ ہندو لڑکی نے اپنی شناخت چھپانے یا پہچان والوں سے بچنے برقعہ کا استعمال کیا ۔ برقعہ پہن کر خاتون غیر مسلم عاشق کے ساتھ گھوم رہی تھی جس پر کچھ دیر کیلئے تناؤ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے حالات قابو میں رہے ۔ پولیس نے اس جوڑے کو تحویل میں لے لیا اور دونوں کے آدھار کارڈس لے کر ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے رات دیر گئے تک اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔ شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ 2