ہندو کو واحد قومی زبان بنانے کی کوئی منشاء نہیں۔ راہول گاندھی

,

   

انہوں نے زوردیکر کہاکہ ”ہم تمام زبانوں کااحترام کرتے ہیں۔ ہر کسی کو ایک ائینی حق حاصل ہے“۔
منڈیا۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ایسی کوئی منشاء نہیں ہے کہ ہندو کو واحد قومی زبان بنائیں اور کننڈا جیسے علاقائی لسانیت کی شناخت کو خطرہ میں ڈالیں۔

جمعہ کے روز کئی تعلیمی اداروں کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران راہول گاندھی نے یہ بات کہی ہے۔

بھارت جوڑو یاترا کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق منسٹر پریانک کھرگے نے کہاکہ ”کننڈ ا کی شناخت کے متعلق راہول گاندھی سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ پھر انہوں نے کہاکہ ہر کسی کے لئے اس کی مادری زبان اہم ہے۔ ہم تمام زبانوں کااحترام کرتے ہیں۔ ہر کسی کوائینی حق حاصل ہے“۔

کھرگے جو کانگریس کے ریاستی میڈیا سل کے انچارج بھی ہیں نے کہاکہ ”اس کے بعدانہوں (راہول گاندھی) نے ”ایسی کوئی منشاء نہیں ہے کہ ہندی کو واحد قومی زبان بنائیں اور علاقائی لسانیت(کننڈا) کو خطرہ میں ڈالیں“۔

انہوں نے کہاکہ با ت چیت میں شامل ہونے والوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ کانگریس کا حصہ نہیں ہیں مگر وہ ائین کو بچانے کے لئے اس میں شامل ہورہے ہیں۔

اے ائی سی سی ریسرچ ڈپارٹمنٹ چیرمن راجیو گوڑا نے کہاکہ با ت چیت میں شامل ہونے والوں میں بیشتر نے بی جے پی کے اقتدار میں آنے اور نیشنل ایجوکیشن پالیسی نافذ کرنے کے بعد تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل کو اٹھایاہے۔