کلکتہ۔ مغربی بنگال کے ضلع ہواڑہ میں منگل کے روز لاک ڈاؤ ن کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کرنے والی سکیورٹی فورسس کی دوگاڑیوں پر ہجوم نے اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا ہے‘ جس میں پولیس کے دوجوان بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
#WATCH: A crowd, which had gathered at a market place in Tikiapara of Howrah today – defying the lockdown, attacked Police personnel & pelted stones at them when they asked the crowd to return to their homes. 2 police personnel injured. #WestBengal (Video source: Amateur video) pic.twitter.com/EAZbm5wWlc
— ANI (@ANI) April 28, 2020
ایک پولیس افیسر نے کہاکہ تشدد اس وقت بھڑکا جب لاک ڈاؤن کے پیش نظر پولیس ٹیم نے کچھ نوجوانوں کو تیکاپارہ علاقے میں بلیلویس روڈ پر روکا تھا۔
جس وقت پولیس کے جوان مذکورہ یوتھ کا تعقب لاٹھیاں لے کر کررہے تھے اور ان سے استفسار کیا کہ وہ گھر وں کو واپس لوٹ جائیں‘ مذکورہ یوتھ نے پولیس سے بحث شروع کردی اور یہ بحث کچھ ہی دیر میں شدت اختیار کرلی۔
WB: A crowd, which had gathered at a market place in Tikiapara of Howrah today – defying the lockdown, attacked Police personnel & pelted stones at them when they asked the crowd to return to their homes. 2 police personnel injured. Heavy Police force & RAF deployed in the area. pic.twitter.com/Bnu0Cj1K5o
— ANI (@ANI) April 28, 2020
جس کے فوری بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اتر ائے اور پولیس جوانوں کا تعقب کرنا شروع کردیا اور ان پر پتھر بازی کی اور پولیس کی دوگاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ کشیدگی میں اضافہ کے ساتھ پولیس کے زائد دستے بشمول آر اے ایف علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔
ریاست کے وزیر جنگلات راجیو بنرجی نے واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا اور انہوں نے اس واقعہ کو ”قابل مذمت“ قراردیا ہے۔ہواڑہ ضلع کو سرخ زون قراردیا گیا ہے(جہاں پر کرونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملات ریاست میں درج ہیں)۔ضلع کے 56علاقوں کو کنٹیمنٹ قراردیا گیا ہے