ہوٹل کے سکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں سعودی شہری قتل

   

کاسابلانکا : مراقش کے شہر کاسا بلانکا کے ایک ہوٹل کے سکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں ایک سعودی شہری کو قتل کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مراقش میں سعودی عرب کے سفارت خانے کو مراکش کے مجاز حکام کی جانب سے ایک سعودی شہری پرایک ہوٹل میں ہونے والے حملے کے بارے میں خبر موصول ہوئی تھی۔ مراقشی حکام کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ یہ واقعہ سعودی شہری اور کچھ دوسرے افراد کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔