ہیلتھ مشن پروگرام میں یونانی ڈاکٹرس بھی شامل ہوں گے

   

ممبئی۔ نیشنل ہیلتھ پالیسی کے ۔ ہیلتھ مشن پروگرام میں یونانی ڈاکٹروں کو شامل کرنے کا مھاراشٹرا حکومت نے سرکلر جاری کیا یہ اطلاع آج یہاں یونانی ڈاکٹروں کی تنظیم امپا کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر زبیر نے دی ۔ انہوں نے بتلایا کہ نیشنل ہیلتھ پالیسی کے تحت سبھی ریاستوں میں میں نیشنل ہیلتھ مشن چلائے جاتے ہیں ، جس میں صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لئے مختلف پروگرام ہوتے ہیں ۔ان پروگرام کو کامیاب چلانے کے لیے ہر سطح پر میڈیکل آفیسر کی ضرورت پڑتی ہے ۔ زیادہ تر ان پروگرام میں آیوش کے میڈیکل آفیسر کام کرتے ہیں ہیں مگر بہت سے پروگرام ایسے ہیں جن میں یونانی کو شامل نہیں کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب تک ایوش میڈیکل آفیسر کی پوسٹ ، لیپروسیمیڈیکل آفیسر، ایمرجنسی میڈیکل آفیسر 108امبولینس ، کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کی پوسٹ اور کووڈ کی وبآ میں ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسر کی پوسٹ کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں یونانی کے گریجویٹس مہاراشٹر کے بیشتر اضلاع میں کام کر رہے ہیں۔مگر بہت سے نیشنل ہیلتھ مشن کے پروگرام ہیں جن میں یونانی کو شامل نہیں کیا جاتا ہے ۔راشٹریہ بال شواستھ کار یکرم جس میں 18 سال تک کی عمر کی بچوں کیلئے نگہداشت اور حفظ ما تقدم اور 32 بیماریوں میں حفظ ماتقدم اور علاج معالجہ کیا جاتا ہے ہر اضلاع وتعلقہ کی سطح پر یہ پروگرام چلایا جاتا ہے ۔