ہیلتھ منسٹر کا راہول گاندھی کو مکتوب”کویڈ پروٹوکال پر عمل کریں یا بھارت جوڑو یاترا کوملتوی کریں“۔

,

   

مانڈاویا نے اس بات کی بھی درخواست کی ہے کہ اگر کویڈ پروٹوکال پر عمل ممکن نہیں ہے تو پیدل یاترا کو ملتوی کردیں۔
دہلی۔ یونین ہیلتھ منسٹر مانسکھ مانڈوایا نے کانگریس ایم پی راہول گاندھی اور راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے بھارت جوڑو یاترا کے دوران کویڈ19گائیڈ لائنس پر سختی کے ساتھ عمل کا استفسار کیاہے۔

منگل کے روز تحریر کئے گئے مکتوب میں وزیر صحت نے کہاکہ ”راجستھان میں جاری بھارت جوڑو یاترا کے دوران کویڈ گائیڈ لائنس پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ ماسکوں کا استعمال اورسنیٹائزرس کا نفاذ کیاجائے۔

صرف ٹیکہ لگائے ہوئے لوگ ہیں شرکت کریں“۔مانڈاویا نے اس بات کی بھی درخواست کی ہے کہ اگر کویڈ پروٹوکال پر عمل ممکن نہیں ہے تو پیدل یاترا کو ملتوی کردیں۔

مکتوب میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”اگر کویڈ کے اس پروٹوکال پر عمل ممکن نہیں ہے تو قومی مفاد میں بھارت جوڑو یاترا کو پھر ملتوی کردیں‘ عوامی صحت ایمرجنسی کا خیال رکھیں“۔

مرکزی وزیر کے کانگریس کولکھے گئے مکتوب پر ردعمل پیش کرتے ہوئے پارٹی ایم پی ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ ”میں پوچھنا چاہتاہوں کہ وزیراعظم مودی نے گجرات انتخابات کے دوران کویڈ پروٹوکال پر کیوں عمل نہیں کیاہے؟۔

میں سمجھتاہوں مانسکھ مانڈاویا کو راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پسند نہیں ہے مگر لوگوں کوپسند آرہی ہے اور لوگ اس سے جڑ رہے ہیں۔

عوامی توجہہ کو ہٹانے کے کام پر مانڈاویا کو مامور کیاگیاہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز یاترا کا راجستھان میں آخری دن تھا اور آج ہریانہ میں یہ داخل ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مانسکھ مانڈوایا چہارشننبہ کے روز ملک میں کویڈ19کے حالات پر ماہرین اور سینئر عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کریں گے۔ ذرائع نے اے این ائی کو بتایاکہ اجلاس صبح 11:30سے شروع ہونے والاتھا۔ دیگر ممالک میں بھی کویڈ کے حالات کاجائزہ اس اجلاس میں لیاجائے گا۔