ہیلت کیر سسٹم میں فارماسسٹس کا رول اہم : وزیرصحت

   

حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) وزیرصحت سی دامودر راج نرسمہا نے کل کہا کہ فارماسسٹس محفوظ اور معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے اور ان کے ٹھیک استعمال کو بڑھاوا دیتے ہوئے ہیلت کیر سسٹم میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ورلڈ فارماسسٹس ڈے کے موقع پر ایک پیام میں وزیرصحت نے کہا کہ ڈاکٹرس اور نرسیس کے ساتھ فارماسسٹس ہیلت کیر ڈیلیوری کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی محفوظ تقسیم اور لوگوں کو صحیح خوراک اور اس کے استعمال کے بارے میں واقف کروانے اور اس سلسلہ میں عوام میں بیداری پیدا کرنے میں فارماسسٹس کا رول اہم ہوتا ہے۔H/A