ہیملٹن نے شوماکر کا ریکارڈ توڑدیا

   

لسبن۔ لوئس ہیملٹن نے پرتگال گراں پری پر قبضہ کرکے اپنی 92 ویں ریس جیتنے کے ساتھ مائیکل شوماکر کے سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔اپنی97 ویں پول مقام کے ساتھ شروعات کرنے والے مرسڈیز کے ہیملٹن نے ایلگریو بین الاقوامی سرکٹ میں جلد ہی برتری گنوادی تھی لیکن واپسی کرتے ہوئے انہوں نے ریکارڈ جیت درج کی ۔ہیملٹن نے ابتدا میں جدوجہد کی اور ان کی ٹیم کی ساتھی ویٹاری بوٹاس نے برتری حاصل کرلی۔ اسی دوران بارش بھی آگئی۔ پہلی لیپ میں برتری لینے کے بعد بوٹاس کو میک لارن کے کارلوس سنز نے پیچھے چھوڑ دیا۔بوتاس نے پھر چھٹی لیپ میں برتری حاصل کی اور ہیملٹن نے بھی کارلوس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس موقع پر بارش رک گئی۔ ہیملٹن نے بالآخر20 ویں لیپ میں بوٹاس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ بوٹاس سے10 سیکنڈ آگے تھے ۔ بوٹاس پوری کوشش کر رہے تھے ، لیکن آخر میں ہیملٹن نے ہی جیت حاصل کی ۔ہیملٹن نے2007 میں میک لارن کے ساتھ اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا ۔ تب سے ہیملٹن نے ہر سیزن میں کم ازکم ایک کامیابی درج کی ہے ۔