ہیمنت کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی نے بیرونی سرزمین پرہندوستان کوبدنام کیاہے

,

   

سرمانے پوچھا کہ راہول گاندھی نے ان واقعات کی اطلاع سکیورٹی ایجنسیوں کوکیوں نہیں دی۔
ؑگوہاٹی۔ آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواس شرما نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر برطانیہ کے کیمبرج جج بزنس اسکول میں ایک لکچر کے دوران ان کے ریمارکس پر تنقید کی اور کہاکہ ا ن کی تقریر وزیرنریندرمودی کو نشانہ بنانے کی آڑ میں ”غیر ملکی سرزمین پر ہمارے ملک کوبدنام کرنے کی ایک ڈھٹائی کی کوشش تھی“۔

انہوں نے راہول گاندھی کے اس تبصرے کو بھی نشانہ بنایا جس میں انہوں نے دور سے دہشت گردوں کو دیکھنے او رقریب آنے پر ایک شخص کی جانب سے ان کی طرف اشارہ کرنے کی بات کہی تھی۔ سرما نے سلسلہ وارٹوئٹس کئے اور راہول گاندھی سے استفسار کیا کہ سکیورٹی ایجنسیوں سے انہوں نے اس واقعہ کاذکر کیوں نہیں کیا۔

انہوں نے پوچھا کہ ”راہول کا کہنا ہے کہ انہوں نے کشمیر دہشت گردوں کو دیکھا‘ مگر وہ جانتے تھے وہ انہیں نشانہ نہیں بنائیں گے۔انہوں نے اس کی خبر سکیورٹی ایجنسیوں کو کیوں نہیں دی؟راہول گاندھی کو بچانے کے لئے دہشت گردوں کے ساتھ کانگریس کا کوئی تال میل تو نہیں تھا؟۔

مذکورہ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ راہول گاندھی نے پلواماں دہشت گرد حملے کو ایک ”کار بم جس میں 40جوانوں کی ہلاکت عمل میں ائی“ قراردیا ہے۔

سرما نے پوچھا کہ ”وہ ہمارے جوانوں کی توہین کرنے کی ہمت کرسکتے ہیں؟ وہ ایک بم نہیں تھا‘ بلکہ ایک دہشت گرد حملہ تھا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ وہ پلواماں حملے کے پس پردہ پاکستان کانام لینے سے انکار کریں گے۔

کانگریس اور دہشت گردوں کے درمیان میں یہ تال میل کا حصہ ہے؟“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”غیرملکی ایجنڈس ہمیں ٹارگٹ کررہے ہیں۔ پھر ہمارے اپنے غیرملکی سرزمین پر ہمیں نشانہ بنارہے ہیں۔ کیمبرج میں راہول گاندھی کی تقریر وزیراعظم نریندر مودی جی کی آر میں سوائے ہندوستان کو غیرملکی سرزمین پر بدنام کرنے کے کچھ نہیں ہے“۔

اپنے لکچرر کے دوران راہول گاندھی نے سننے اور دیکھنے کے حوالے سے اس واقعہ کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران دہشت گردوں کو انہیں دور سے دیکھا ان میں سے ایک ان کے قریب کچھ کہنے کے لئے آرہا تھا۔

راہول گاندھی نے اپنے لکچر میں ہندوستان میں جمہوری اقدار کی پامالی کے حوالے سے مرکزی حکومت کواپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

گاندھی نے اپنی موبائیل فون کی جاسوسی کا دعوی بھی پیش کیا اور کہاکہ ان کے موبائیل فون پیگاسیس سافٹ ویر کی زد میں ہے۔ کانگریس لیڈر نے دعوی کیاکہ موبائیل فون پر بات کرنے دوران انہیں خفیہ عہدیداروں نے ”چوکنا“ رہنے کے لئے متنبہ کیاہے کیونکہ ان کی فون کالس ریکارڈ کئے جارہے ہیں۔