یدی یورپا قافلے کی کار حادثے کا شکار، دو زخمی

   

بینگلور، 31 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیرعلی بی ایس یدو یورپا کے قافلے میں موجود ایک کار منگل کے روز ایک آٹو رکشا کو ٹکر مارنے کے بعد ایک ٹرک سے ٹکراگئی جس کے سبب دو لوگ زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ وزیراعلی کے قافلہ ٹمکور کی جانب جارہا تھا کہ تبھی سب سے پیچھے چل رہی کار کے ڈرائیور نے کار پر قابو کھو دیا اور کار سڑک پر ٹرک اور آٹو رکشا کو ٹکر مارتی ہوئی ڈیوائڈر سے ٹکراگئی۔کار اور ٹرک کے دونوں ڈرائیوروں کو معمولی زخم آئے ہیں جس کے بعد انہیں نزدیک کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق وزیراعلی کے سکریٹری ایس سیلوا کمار کو اس کار میں بیٹھنا تھا لیکن آخری وقت میں وہ مسٹر یدو یورپا کے ساتھ ان کی کار میں بیٹھ گئے ۔ اس حادثے کے سبب کچھ وقت کے لئے ٹریفک متاثر رہا۔