یورپی یونین میں تارکین وطن کا مسئلہ

   

برسلز : یورپی یونین کے ممالک کئی سال سے اس بلاک کی بیرونی سرحدوں کو سیل کرنے، ملک بدری کو بڑھانے اور تارکین وطن کو روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں لیکن کیا یہ اقدامات مؤثر ثابت ہوئے ہیں؟یورپی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی فرونٹکس یورپی یونین پہنچنے والے تارکین وطن اور پناہ کے متلاشیوں کی تعداد میں ایک اور اضافہ کی توقع کر رہی ہے۔ 2022ء میں فرونٹکس نے تقریباً 330,000 غیرقانونی داخلے ریکارڈ کئے۔
، جو 2016ء کے بعد سے سب سے بڑی تعداد ہے۔ جبکہ 2016 ء میں یورپی بلاک نے یورپ کا رْخ کرنے والوں کی ریکارڈ تعداد دیکھی تھی۔ 2023ء￿ کے لیے، ایجنسی نے پیش گوئی کی ہے کہ غیر قانونی سرحدی گزرگاہوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ اس کی وجہ دیگر عوامل کے علاوہ یہ بتائی جاتی ہے کہ وسطی بحیرہ روم کے راستے سے اٹلی ا?نے والوں کی ا?مد موسم بہار میں تین گنا بڑھ جاتی ہے۔