برسلز : یورپی حکام نے ہزاروں تارکین وطن کو یورپی ممالک میں اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ خررساں اداروں کے مطابق یورپین پولیس نے تارکین وطن کو امیر یورپی ممالک میں اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس دوران آسٹریا، چیک ری پبلک، ہنگری، سلوواکیا اور رومانیامیں چھاپے مارے گئے اور کارروائی کے دوران 205 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آسٹریا کے وزیر داخلہ گیر ہارڈ کارنر کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں 92 گرفتاریاں ہوئی، جب کہ دیگر افراد ہنگری، رومانیا، سلواکیااور جمہوریہ چیک سے پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منظم جرائم کے خلاف یہ ایک اہم کامیابی ہے۔